Stories

Advertisement

Stories

زندگی  کے مختلف
 تجربات کی روشنی میں یہاں آرٹیکلز اور اسٹوریز شامل کی جاتی ہیں اگر آپ بھی کچھ لکھنا چاہتے ہین تو ہمیں لکھ کر بھیجیں ہم آپ اسٹوری کو جگہ دیںگے  

   




    چنامنا اور پاکستانی میڈیا 
             
آپ نے کہانیاں اور آرٹیکلز تو بہت پڑھے ہونگے آج اس پر بھی غور کریں 
ایک سلطنت میں ایک بادشاہ کا خاص دھوبی تھا اور اس دھوبی کی بیوی بھی بادشاہ کی ملکہ کی خاص تھی ایک دن ہوا کچھ اس طرح کہ دھوبی کی بیوی جب ملکہ سے ملنے آئی تو بہت خوش تھی
 
ملکہ نے دھوبی کی بیوی سے دریافت کیا کہ آج بہت خوش نظر ارہی ہو اس خوشی کی وجہ کیا ہے دھوبی کی بیوی نے جواب دیا کہ میں اس لیئے خوش ہوں کہ آج ایک چنا منا پیدا ہوا ہےملکہ نے وچا یہ تو خوشی کی بات ہے کیوں نہ اس خوشی میں مٹھائی بانٹی جائے یہ سوچ کر ملکہ نے نوکر کو بلایا اور بہت جلدی عمدہ مٹھائی لے آنے کے لیئے کہا نوکر بہت تیزی سے ملکہ کے لیئے مٹھائی لے کر آیا تو ملکہ نے دھوبی کی بیوی کو مٹھائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خوشی کامطلب ہماری بھی خوشی ہے یہ لو اس خوشی میں مٹھائی کھاو اور منہ میٹھا کرویہ دونوں یہ ہی باتیں کر رہے تھے کہ بادشاہ سلامت بھی محل میں داخل ہوئے اور ملکہ کو خوش دیکھ کر ملکہ سے دریافت کیا کیا بات ہے ملکہ عالیہ آج بہت خوش ہو اور کس بات پر خوش ہو ہمین بھی بتاو  ملکہ نے کہا آج میں ا س لیئے خوش ہوں کہ چنا منا ہوا ہے اور اس خوشی کے موقعے پر میں چاہتی ہوں آپ بھی یہ مٹھائی کھائیں

بادشاہ نے سوچا اگر چنا منا ہوئے ہیں تو پھر یہ واقعی بہت خوشی کی بات ہے اور ویسے بھی بادشاہ کو ملکہ سے بہت محبت تھی بادشاہ نے اپنے دربان کو بلایا اور جلدی عمدہ قسم کی بہت ساری مٹھائی لے آنے کو کہا دربان بھاگتا ہوا گیا اور سلطنت کے سب سے بڑے اور اچھے متھائی والے سے مٹھائی لے کر حاضر ہو گیا بادشاہ 
نے اس کع حکم دیا کہ اب میرے پیچھے پیچھے آو

اور بادشاہ باہر دربار میں آگیا اور بہت زیادہ خوش تھااور تمام وزیروں اور مشیروں کو حاضر ہونت کا حکم دیا جب سب لوگ دربار میں حاضر ہوئے تو بادشاہ سلامت کو بہت خوش دیکھ کر دربار میں واہ واہ اور مبارک مبارک کی آوازیں بلند ہونے لگیں ظل الہی اور بھی خوش ہوئے اور دربان کو حکم دیا کہ یہ مٹھائی ان سب میں بانٹ دو اور سلطنت کے غریبوں میں بھی تقسم کرو

اتنے میں ایک وزیر نے بادشاہ سلامت سے پوچھا ائے بادشاہ سلامت اگر لوگ مٹھائی بانٹنے کی وجہ پوچھیں تو کیا بتلائیں تو بادشاہ نے کہا آج چنا منا پیدا ہوئے ہیں وزیر نے کہا ٹھیک ہے پھر ایک مشیر جو کہ بہت عقلمند تھا وزیر سے پوچھا کہ یہ چنا منا کیا ہے وزیر نت اپنی موچھوں کو تاو دیا اور کہا یہ تو نہین پتہ بس بادشاہ سلامت نے کہا کہ چنامنا ہوئے ہیں لیکن میں تسلی کے لیئے پوچھتا ہوں تو ہمت کرکے بادشاہ سے پوچھا کہ بادشاہ سلامت ویسے یہ چنا منا ہیں کون؟

بادشاہ نے کہا مجھے تو پتہ نہیں کہ یہ چنا منا کون ہیں میں جب محل میں گیا تو میری ملکہ بہت خوش تھی میں نے خوشی کی وجہ پوچھی تو بتایا کہ چنا منا ہوئے ہیں اس لیئے ملکہ کی خوشی کی وجہ سے میں بھی خوش تھا

بادشاہ جلدی گھر آیا اور ملکہ سے پوچھا کہ ملکہ عالیہ یہ چنا منا کون ہیں جس کی خوشی میں ہم نے پوری سلطنت میں متھائیاں بانٹی ہیں ملکہ نے جواب دیا بادشاہ سلامت یہ تو مجھے بھی پتہ نہیں کہ یہ چنامنا کون ہیں یہ تو دھوبی کی بیوی جب گھر آئی تو بہت خوش تھی پوچھنے پر بتایا کہ آج چنامنا ہوئے ہیں اس لیئے میں نے سوچا میں بھی اس کی کوشی مین شامل ہوجاتی ہوں جلدی سے دھوبی کی بیوی کو بلاگیا اور پوچھا گیا کہ تیرا ستیاناس ہو تم نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ یہ چنامنا کون ہیں جس کی خوشی میں ہم نے دربار اور پوری سلطنت میں مٹھائیاں بانٹی

دھوبی کی بیوی نے کہا کہ وہ ہماری بکری کا بچہ ہے جو کل ہی ہوا ہے 
یہ ہی حال ہماری میڈیا اور عوام کا ہے کچھ لوگ جھوٹی خبریں چلا دیتے ہیں اور ہماری عوام بغیر تصدیق کے اسے آگے پھیلانے میں مصروف ہو جاتی ہے 

Post a Comment

0 Comments